ملتان : لفظوں کی ہیرا پھری بجٹ نے آئی ایم ایف کو خوش جبکہ غریب عوام کو مزید بدحال کردیا ہے ،کرامت علی شیخ

ملتان (فاروق ملک سے )پاک سرزمین پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ لفظوں کی ہیرا پھری بجٹ نے آئی ایم ایف کو خوش جبکہ معاشی بدحالی کا شکار غریب عوام کو مزید بدحال کردیا ہے بلکہ گریڈ ایک تا گریڈ 16تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ ہونا شرمناک عمل ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز سمیت گھریلو اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال نے اس سلسلے میں بھر پو ر انداز میں آواز اٹھائی ہے پی ایس پی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ا ور ان کے حقوق کے لئے ہر فور م پر اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے حقوق کی خاطر باہر نکلے گھروں میں بیٹھنے سے غاصب حکومت انہیں کسی صورت حقوق نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ 14دن گزر نے کے باوجود حکومت مہنگا پٹرول بیچنے اور پٹرول پمپس بند کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کرسکی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہو گی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور عوام کو بھیڑیوں کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں