قومی وطن پارٹی اور اے این پی سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس کو مانیں گے

اسلام آباد (سٹی نیوز) اپوزیشن کے اجلاس میں شریک قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے استعفے کو ایسی چیز سے مشروط کردیا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد دیگررہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤں نے کہاکہ ہم اپوزیشن کے تمام مطالبات سے متفق ہیں لیکن ہم فی الفور وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں مانگ رہے۔ قومی وطن پارٹی اور اے این پی سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس کو مانیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں نواز شریف کے استعفیٰ پر متفق ہیں لیکن ہم دونوں پارٹیوں نے اس مطالبے کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں