مصباح الحق کی کھیل کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا

کرکٹ کے قوانین کے محافظ مارلیبن کرکٹ کلب نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی کھیل کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا ہے۔
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے قوانین کا تحفظ کرنے والا ایم سی سی کرکٹ کلب یہ رکنیت ان مرد یا خواتین کھلاڑیوں کو دیتا ہے جنہوں نے کھیل کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہوں۔
مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ ان سے قبل مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر مایہ ناز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ تھے جنہیں 2015ء میں لائف ٹیم اعزازی رکنیت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں