آئی سی سی نے ایسا جواب دیدیا کہ وہ تو کیا پورا بھارت ہی شرمندہ ہو گیا

لاہور (سٹی نیوز) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارتیوں کو تاحال نہیں بھول سکی اور اب بھی کسی نہ کسی طرح پاکستانی ٹیم کا مذاق بنانے کی بھونڈی کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔
ایسے ہی ایک بھارتی نے آئی سی سی کو بھی پاکستان کے بارے میں غلط بات کہنے کی کوشش کی تو آئی سی سی نے ایسا جواب دیدیا کہ وہ تو کیا پورا بھارت ہی شرمندہ ہو گیا۔
ایک صارف راہول جیسوال نے آئی سی سی کی پوسٹ پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’ پیاری آئی سی سی۔۔۔ ان پاکستانی ٹیموں کو ورلڈکپ میں بلانا بند کرو کیونکہ وہ اب بھی اس کے قابل نہیں ہیں۔‘‘
اس بیان پر پاکستانیوں کو غصہ تو چڑھا لیکن آئی سی سی نے ایسا جواب دیدیا کہ وہ بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گیا اور پورا بھارت ہی ایک طرح سے شرمندہ ہو گیا جبکہ پاکستانیوں کو آئی سی سی سے ’’پیار‘‘ ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے جواب کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
آئی سی سی نے اس بھارتی لڑکے کو جواب دیتے ہوئے کچھ کہنے کی بجائے پاکستانی ٹیم کی چیمپینز ٹرافی کے ساتھ چیمپینز کے لوگو کے سامنے کھڑے ہو کر لی گئی تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ صرف اتنا ہی لکھا ’’ تمہارا مطلب ہے کہ یہ لڑکے۔‘‘
آئی سی سی کے اس مختصر مگر ٹھوس اور جامع جواب نے پاکستانیوں کے دل خوش کر دئیے ہیں اور ہر کوئی آئی سی سی کی اس کاوش کو سراہ رہا ہے اور اسے دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں