وزیراعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کیلئے آئے توتمام ارکان نے کھڑے ہوکر استقبال کیا اور ڈیسک بجائے

اسلام آباد (سٹی نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ وفاقی وزرااور سینٹرز نے شرکت کی ،وزیراعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کیلئے آئے توتمام ارکان نے کھڑے ہوکر استقبال کیا اور ڈیسک بجائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا،وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت بھی جائیگی اجلاس میں ارکان کو جے آئی ٹی رپورٹ پر بریفنگ دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں