لاہور (ویب ڈیسک) نوازشریف کی آمد کے موقع پر استقبال کے لیے لاہور آنے والے لیگی رہنماء دانیال عزیز کو بدوملہی کے قریب سکیورٹی اہلکاروں نےروک دیا ، دانیال عزیز نے بحث کی اور جانے کیلئے بضد رہے۔پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کیساتھ کشمکش چلتی رہی لیکن جب بات نہ بنی تو سڑک کا راستہ چھوڑ کر گاڑی سمیت کشتی میں سوار ہر کر دریا راوی کراس کر کے لاہور پہنچ گئے۔
راوی کنارے تک پہنچنے کے لیے انہوں نے کچے راستوں کا استعمال کیا اور کھیتوں سے بھی گاڑی گزار دی ، راوی بذریعہ کشتی عبور کرکے لاہور پہنچ گئے ۔
میرے لئے اتنا ہی ممکن تھا جتنا میں نے کوریج کر لیا بدوملہی سے پہلے ہی دانیال عزیز چوہدری کا قافلہ روک لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس کے ساتھ دانیال عزیز چوہدری کی کشمکش آپ دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد کچے راستوں اور کھیتوں کے ذریعے سفر کیا گیا
آگے دیکھیئے+ pic.twitter.com/TjYbnDZaO3— مسلم لیگ نون شکرگڑھ (@PmlnShakargarh) July 13, 2018