ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے سوئی سدرن گیس نے اپنے کھلاڑیوں کو فارغ کر دیا

کراچی: (سٹی نیوز) ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے سوئی سدرن گیس نے اپنے کھلاڑیوں کو فارغ کردیا، ملازمت بحالی کرنے کیلئے کرکٹرز نے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

محکمہ جاتی کرکٹ بند ہونے کے بعد کھلاڑی اب سڑکوں پر آ گئے۔ ملازمت سے برطرفی کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت بحال کی جائے۔ اس موقع پرکھلاڑیوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کی۔

نکالے جانیوالے 33 کرکٹرز میں شامل قومی ٹی ٹونٹی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت شعیب ملک، فواد عالم، کاشف بھٹی، سمیع اسلم، اویس ضیاء اور آصف ذاکر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں