مئی، لاک ڈاؤن کے باوجود 3800 گاڑیوں کی فروخت

اسلام آباد: (سٹی نیوز) مئی میں لاک ڈاؤن اورکاروباری سرگرمیوں میں کمی کے باوجود کاروں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن اور اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود ملک میں کل 3800 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال مئی میں 15428 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

واضح رہے آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھائی ہے جس کی وجہ رواں مالی بجٹ بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں