فیصل آباد: ایک ہی رات میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد: (سٹی نیوز) فیصل آباد میں ایک ہی رات میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔

فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ڈولفن پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

دوسرے واقعے میں تھانہ رضا آباد کے علاقے تلیاں والا روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈاکو سمیت دونوں ڈاکووں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ندیم اور اکمل جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت امتیاز اور علی عمران کے نام سے ہوئی۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اور ہلاک ہونے والے ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں