ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام: لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی، مقدمہ درج

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا، لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے ایف آئی آر ٹک ٹاک لڑکی کی مدعیت میں درج کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 20 روز قبل ٹک ٹاک پر شیراز نامی لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد اس نے ملنے بلایا جب میں شیراز سے ملنے پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا جس میں اس کے 2 دوست بھی موجود تھے۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ شیراز کا ایک دوست گاڑی سے اتر گیا جبکہ شیراز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور صبح چھوڑ کر فرار ہوگئے، مجھے ان لوگوں سے جان کا خطرہ ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کراوایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں