امید ہے عوام عید الاضحیٰ پر ایس او پیز کا خیال رکھیں گے: چیئرمین این ڈی ایم اے

کوئٹہ: (سٹی نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا کیخلاف ہمارے صف اول سپاہی ہیں، ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، امید ہے عوام عیدالضحیٰ پر کورونا سے پچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے ہسپتالوں میں اضافی بستر اور مزید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، انسداد کورونا کیلئے کم وقت میں بہترین سہولتیں فراہم کیں، ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں