ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور: (سٹی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، اللہ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی، جس میں حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے، حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے، تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں