انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی شاہینوں کے ڈربی شائر میں ڈیرے

لاہور: (سٹی نیوز) انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی شاہینوں نے ڈربی شائر میں ڈیرے جما لیے، آج آرام کریں گے۔ کل سے 2 ٹریننگ سیشنز میں کرکٹ پر کام شروع ہو گا، کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں فارم دکھائیں گے۔

تین ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لیے تیاریاں دوسرے مرحلے میں، قومی اسکواڈ ووسٹر شائر میں 14 روزہ قرنطینہ اور بھرپور ٹریننگ مکمل کر کے ووسٹر شائر سے ڈربی شائر پہنچ گیا۔ ایک روز آرام کے بعد کرکٹ پر کام، کام اور کام کا بھوت سوار ہے، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑی فارم دکھائیں گے۔

قومی کھلاڑی 15 اور 16 جولائی کو 2 سیشنز میں ٹریننگ کریں گے، 17 تاریخ سے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں