شعیب ملک ٹی20 میں سب سے زیادہ رنزبنانے والی پاکستانی بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)تجربہ کار بلے باز اورآل راؤنڈر شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں