ورلڈ الیون کے اوپنر ہاشم آملہ کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے

لاہور(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقن ٹیم کے ٹاپ بلے باز اور ورلڈ الیون کے اوپنر ہاشم آملہ کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، یہاں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے۔ اپنے ملک جا کر اپنے تجربات اور یادوں سے متعلق دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتائیں گے۔ یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جیت کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا بطور بلے باز کوشش ہے کہ جب میدان میں اتروں اچھا کھیلوں،ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،پاکستان کا ماحول اور کراوڈ بہت اچھا لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں