چین نے امریکا کو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے اپنی فوج کے بارے میں متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کو سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر کے مطابق چینی وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو مسخ کرکے پیش کیا۔

چین کی جانب سے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ رپورٹ یکم ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چینی فوج کو نظر انداز کرنے سے قومی مفادات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں