کولمبیا میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

کولمبیا: (سٹی نیوز) کولمبیا میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، 4 روز سے جاری مظاہروں میں دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پولیس کی حراست میں وکیل کے قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو دیوار سے لگا کر ان پر پتھر برسائے۔

سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور دستی بم بھی چلائے، جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں