کراچی:شوبز کی رنگینیاں چھوڑ کر گھر بسانے والی معروف ماڈل کرن بلوچ کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا

کراچی(نیوز ڈیسک ) شوبز کی رنگینیاں چھوڑ کر گھر بسانے والی معروف ماڈل کرن بلوچ کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا ۔تفصیلات کے مطابق 7نومبر کی رات کو ڈیفنس کے علاقے میں عمارت کی دوسری منزل سے گر کر ہلاک ہونے والی کرن بلوچ کی موت خودکشی تھی یا قتل ،اس کے بارے میں پولیس کو تاحال پتہ نہ چل سکا ۔ مرنے سے پہلے کرن بلوچ نے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات میں بے بسی اور خوف کا اظہار کیا تھا۔ کرن بلوچ کا شوہر حیدر شہنشاہ بلاول ہاوس کے سابق پروٹوکول افسر خالد شہنشاہ کا بھائی ہے جس نے پولیس کی رسمی پوچھ گچھ میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں