لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس رپورٹر فضیلہ صباءنے پاکستانی باولر اسامہ میر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’آ ج آپ نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی آئندہ بھی اسے جاری رکھیے گا ‘، اس ٹویٹ کے جواب میں اسامہ میر نے لکھا کہ ’شکریہ فضیلہ آنٹی ‘۔
Thanks Fazeela aunty😛😂 https://t.co/NgJAj5SjWi
— Usama Mir (@iamusamamir) November 12, 2017
تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس رپورٹر فضیلہ صبا نے ٹویٹ کیا کہ ’آپ نے آج اچھی باولنگ کروائی ہے آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی جاری رکھیے گا ‘،اس پر اسامہ میر نے جواب دیا کہ ’شکریہ آنٹی ‘۔دونوں کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو ٹویٹر پر وائر ل ہو گئی اور ہنسی کا طوفان آ گیا ،فضیلہ صبا نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسامہ میر بہت جلد قومی ٹیم میں بھی واپس آجائیں گے اور انہیں کراچی کنگز میں بھی شامل کر لیاگیاہے اور انہوں نے بھی آج مجھے ٹویٹر پر آنٹی کہہ دیاہے ۔ان کا جواب دیتے ہوئے ہوسٹ علی سلمان نے کہا کہ آنٹی کہنے کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے ،شائد یہ کوئی ٹوٹکہ ہے کہ جو آپ کو آنٹی کہے گا وہ پرفارمنس کرے گا ۔اس پر فضیلہ صبا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پلیئرز مجھے آنٹی کہتے ہیں اب انہیں میں کیا جواب دوں ،پہلے مجھے امام الحق نے کہا اور اب اسامہ نے کہہ دیاہے ۔
Hahaha loved the show, but yes I guess that is the key to success😂😊 #aunty https://t.co/zzlFAV7Em6
— Usama Mir (@iamusamamir) November 12, 2017