اسلام آباد:ڈیرہ اسماعیل خان کیس، ایف آئی آرمیں مرکزی ملزم کا نام نہیں ڈالاگیا: ریحام خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی کارکن ریحام خان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان معاملے میں جومرکزی ملزم ہے اس کا نام ہی ایف آئی آر میں نہیں ،اسے گرفتار کون کرے گا؟جرگہ،رشتے داردیگرکے مطابق ایک صوبائی وزیرکانام آرہاہے اسی وجہ سے اس معاملے کا یہ حال ہے ۔

نجی چینل کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس صوبے میں آیا جہاں کے لوگ بغیر کسی ثبوت کے کسی اور پر الزام لگا دیتے ہیں ،ایس ایچ او کا لائن حاضر تو کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آرکے ا یف کے و رکرزنے لڑکی سے بے حرمتی کاواقعہ مجھے بتایا،میں اس واقعے کو سوشل میڈیا کی افواہ سمجھی جس پر افسوس ہے،میں نے خودجاکراس واقعے کی تحقیق کی تاکہ شک دورہو۔
ریحا م خان کہتی ہیں کہ متاثرہ لڑکی کے گاوں کی سیاسی نمائند گی ہر سطح پرہے،سیاسی نمائندوں کو اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟کیونکہ وہ مرکزی ملزم کو بچانا چاہ رہے ہیں,خیبر پختونخواپولیس میں سیاسی مداخلت ختم ہونےکی بات میں حقیقت نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں