اسلام آباد:سیاستدان اسمبلی کے باہر بڑے دوستانہ ماحول میں ملتے ہیں، شرمیلا فاروقی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ہم سیاستدان جب اسمبلی کے باہر ملتے ہیں تو بڑے دوستانہ ماحول میں ملتے ہیں۔ اسمبلی کے اندر ماحول بہت اچھا ہوتا ہے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر لیکن سیاسی اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ سیاستدان ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں، مختلف سیاستدان جب اسمبلی سے باہر ملتے ہیں تو بڑے دوستانہ انداز سے ملتے ہیں اور گپ شپ کرتے ہیں، اسمبلی کے اندر ماحول بہت اچھا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں