کراچی:طلاق یافتہ پاکستانی خواتین کیلئے انٹرنیٹ پر انتہائی شرمناک سروس متعارف کروادی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ہم اکثر غیر ملکی میڈیا پر سنتے ہیں کہ برطانیہ میں حلالہ کا کاروبار عروج پر پہنچا ہوا ہے، لیکن اندرونِ خانہ ہی نہیں بلکہ کھلے عام پاکستان میں بھی یہ غیر شرعی کام دھڑلے سے جاری ہے، انٹرنیٹ پر مختلف حلالہ سنٹرز نے اپنے اشتہارات یا ویب سائٹس تخلیق کر رکھی ہیں جو پریشان جوڑوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر اگر پاکستان میں حلالہ سروس کے حوالے سے ریسرچ کی جائے تو اس میں کچھ خاص مشکلات پیش نہیں آتیں، گوگل پر حلالہ لکھتے ہی فوری طور پر پاکستان میں حلالہ سروس کے اشتہارات ، بلاگز یا ویب سائٹس کھلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ زیادہ تر حلالہ سنٹر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کام کر رہے ہیں۔

پاکستان بازار نامی ویب سائٹ پر پورے پاکستان میں حلالہ سروس مہیا کرنے کا اشتہار دیا گیا ہے، جس میں طلاق یافتہ جوڑوں کو حلالہ کے ذریعے دوبارہ شادی کرنے کی آفر کی گئی ہے ، اس کے علاوہ اس اشتہار میں تجربہ کار لوگوں کو حلالہ سروس فراہم کرنے کیلئے اس گروہ کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں