ہمار ا احتجاج پر امن ، آصف زرداری اورعمران خان ایک ہی کنٹینرپرہوں گے:قمرزمان کائرہ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا طاقت کااستعمال کیاگیاتوپیپلزپارٹی جواب دیناجانتی ہے،17جنوری کے ا حتجاج میں ہماری جماعت شرکت کرےگی آصف زرداری اورعمران خان ایک ہی کنٹینرپرہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارااحتجاج سیاسی ایجنڈے کیلئے نہیں ہے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ما ننے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون پرعمل کرنےوالے لو گ ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے احتجاج کیا،باقرنجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کوسزاکامطالبہ کریں گے۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ نوازشریف شیخ مجیب الرحمان کومحب وطن قراردے ر ہے ہیں، ہم اپنے احتجاج میں پنجاب کے حکمرانوں کوعہدہ چھوڑنے پرمجبورکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں