زینب کے قتل کے بعد قصور میں بھی بینرز لگ گئے

قصور (ویب ڈیسک ) سانحہ قصور کو چھ دن ہوگئے لیکن ننھی زینب کا قاتل ابھی تک نہ پکڑا جاسکا، اندوہناک قتل کے بعد فضا سوگوار ہے۔ شہر میں جگہ جگہ زینب کو انصاف دو کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے، معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی بھی شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ زینب کو انصاف دو، قصور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز لگ لگے۔
گلی محلوں میں آویزاں بینر ز پر لکھا ہے کہ ننھی پری کو انصاف نہ ملا، وہ درندہ کہاں ہے جس نے معصوم زینب کو حیوانیت کا نشانہ بنایا اور بے دردی سے قتل کیا، حکومت مستعفی ہو، اب ہم تمام واقعات کا حساب لیں گے وغیرہ وغیرہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں