اِس آدمی نے کیا لذیذترین چیز کھا کھا کر کچھ ہی عرصے میں 52 کلو وزن کم کر لیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) موٹاپا کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، اکثر مہنگے علاج اور کٹھن ورزشیں بھی بے کار جاتی ہیں لیکن بھارت میں ایک شخص نے ایسی مزیدار چیز کھا کھا کر اپنے وزن میں 52کلوگرام کمی کر لی ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس 29سالہ نوجوان کا نام سدیش وُجھالا ہے جو اب خود فٹنس اور نیوٹریشن کنسلٹنٹ بن چکا ہے۔ ایک وقت تھا کہ وہ خود موٹاپے کا شکار تھا اور اس کا وزن 130کلوگرام سے زائد ہو گیا تھا۔
سدیش نے صرف پنیر کھا کھا کر اپنے وزن میں 52کلوگرام کمی کر لی۔ اس کا کہنا ہے کہ ”ابتدائی 6ماہ میں میں نے 25کلوگرام وزن کم کیا ۔ جب میرا وزن 90کلوگرام رہ گیا تب میرا ایک ایکسیڈنٹ ہوا اور میں 6ماہ کے لیے بیڈ کا ہو کر رہ گیا۔ اس عرصے کے دوران میں نے وزن کم کرنے اور غذائیت کے متعلق پڑھنا شروع کر دیا اور ایک ڈائٹ پلان ترتیب دیا جس کی مدد سے میں نے باقی وزن بھی کم کر ڈالا۔“
”میں ناشتے میں ہمیشہ اچھی چکنائی اور پروٹین لیتا تھا۔ ان کے حصول کے لیے بلیک کافی اور پنیر سلاد بہترین ہیں۔لنچ میں چاول یا چپاتی، کچھ سبزی، کھویا اور پنیر کیوبز کھاتا تھا اور ڈنر میں پنیر پلاﺅ، کھویا اور سبزی استعمال کرتا تھا۔ پنیر پلاﺅ میں اب بھی روزانہ کھا رہا ہوں۔اس ڈائٹ پلان کے ساتھ میں مناسب ورزش اور یوگا کرتا رہا جس سے میرا وزن دنوں میں کم ہوتا چلا گیا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں