پاکستان بھر میں مشہور ہونے والے بھارتی ڈرامے ”سون پری “کی مرکزی اداکارہ’ فروٹی ‘اب کیسی نظر آتی ہے؟تصاویر دیکھ کر آپ بھی پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) ماضی میں بھارتی ڈرامے سون پری نے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان کے بچوں میں بھی بے حد مقولیت حاصل کی.اس ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ تنوری ہیگجز نے ادا کیا اور اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی دھاک بھی بٹھا لی
سون پری میں تنوری ہیگجز نے ”فروٹی “نامی بچی کا کردار ادا کیا جس کی ایک پری سے دوستی ہوجاتی ہے اور پھر یہ پری مختلف کاموں میں فروٹی کی مدد کرتی ہے ،پری کے ساتھ ایک جن بھی ہوتا ہے جو اکثر غلطیاں کرتا ہے تاہم پری اس کی غلطیاں ٹھیک کردیتی ہے اور یہ دونوں مل کر فروٹی کی زندگی میں خوشیاں لے کر آتے ہیں
تنوری ہیگجز نے ایک اور ڈرامے ’شاکا لاکا بوم بوم‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 9 سال کی عمر میں مادھوری ڈکشت کے ساتھ بطور چائلڈ سٹار بھی کام کیا۔
2016ءمیں انہوں نے تامل فلم میں ڈیبیو سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، فلم میں انہوں نے ایک نفیساتی مشعوقہ کا کردار ادا کیا جو ایک ڈاکٹر کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں