پاکستانی جیل میں بھی نکاح کی تقریب، یہ شادی کسی قیدی کی نہیں تھی بلکہ ۔ ۔ ۔ اس موقع پر جیل میں کیا ماحول تھا اور دلہن دراصل کون تھی؟ ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں

کراچی(ویب ڈیسک) ڈسٹرک جیل ملیر میں قیدی کی خواہش پر قیدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں ہی منعقد کردی گئی۔

ڈسٹرک جیل ملیر میں قیدی کی خواہش پر قیدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں ہی منعقد کی گئی جس میں پولیس افسران سمیت اہلخانہ نے شرکت کی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کا کہنا ہے کہ قیدی محمد راشد کہ سزا کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی شادی میں نہیں جاسکتے تھے اس لیے قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں کی گئی ہے جس میں خاندان کے افراد سمیت جیل کے قیدیوں نے بھی شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا جس پر نہ صرف قیدی بلکہ پولیس افسران نے بھی رقص کیا اور نکاح کی تقریب میں رنگ بھر دیے، تقریب میں دولہا اور دلہن کو جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے تحائف بھی دیے گئے، اس موقع پر قیدی محمد راشد نے جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں