”دشمن کو اس وقت کبھی نہ چھیڑو جب وہ۔۔۔ “مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ مخالفین شدید پریشان ہوجائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی اوردامادکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کیا لیکن اب اس پر مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی اور ایسی بات کہہ دی کہ لیگی مخالفین شدید پریشان ہوجائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میںلکھا کہ مریم نواز اور نوازشریف کا اس وقت ملک سے جانا نہایت احمقانہ حرکت ہوگی جب شہرت کی لہر کا رخ ان کی طرف ہے ، ایسے میں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنا اور جیل بھیج دینا انہیں مزید مضبوط بنائے گا۔ اور ساتھ ہی لکھا کہ ”جودیواروں سے لکھی تحریریں نہیں پڑھتے “۔
اس ٹوئیٹ کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آئیں اور جواب دیا کہ ”دشمن کو اس وقت نہ چھیڑو جب وہ غلطیاں کررہاہو“۔

اپنا تبصرہ بھیجیں