اس کسان نے اپنے کھیت میں سنی لیون کی یہ فحش تصویر کیوں لگا رکھی ہے؟ اس کی وجہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

وشاکھا پٹنم (ویب ڈیسک) توہم پرست لوگ اپنی اشیا کو نظر لگنے سے بچانے کیلئے مختلف حربے آزماتے ہیں، بعض لوگ گاڑیوں پر جوتے لٹکاتے ہیں تو کوئی فصلوں کو بری نظر سے بچانے کیلئے مختلف قسم کے جتن کرتا نظر آتا ہے لیکن بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے کسان چینچو ریڈی نے اس معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے گاﺅں بنڑا کنڈی پیل کے رہائشی کسان چینچو ریڈی نے اپنی فصلوں کو نظر لگنے سے بچانے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی فحش تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کردیے۔ چیچو ریڈی کا کہنا ہے کہ اس کی زمین اچھی ہے لیکن فصل اچھی نہیں ہوتی تھی جس کی وجہ سے ہمیشہ ہی نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔ ’ ایک دن میں نے سوچا کہ میری زمین سڑک کنارے واقع ہے ، جہاں سے ہر روز متعدد لوگ گزرتے ہیں اس لیے کسی نہ کسی کی نظر لگ جاتی ہے اور میری فصل برباد ہوجاتی ہے‘۔
50 سالہ چینچو ریڈی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فصل کو نظر لگنے سے بچانے کیلئے روایتی طریقے اپنانے کی بجائے منفرد طریقہ سوچا اور کھیت کے اطراف میں سنی لیون کے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کردیے جس کی وجہ سے راہگیروں کی نظر فصل پر کم اور سنی لیونی پر زیادہ پڑتی ہے۔ چینچو ریڈی سمجھتا ہے کہ سنی لیونی کی ’برکت‘ سے اس کی فصل اچھی ہونے لگی ہے۔ چینچو ریڈی نے سنی لیونی کے علاوہ امریکن فحش ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشیئن کی تصاویر بھی اپنے کھیت میں لگا رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں