”یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں ،مجھے ۔۔۔“کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے ،سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو مشرف بیرون ملک نہ جاتے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان سے میری جان کو خطرہ ہے ،یہ نہ ہوکل میں بھی لاپتہ افراد میں شامل ہوجاﺅں اور میرے لاپتہ ہونے کے بعد آپ مجھے ڈھونڈتے رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے ۔
احتساب عدالت میں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست پر دلائل جاری ہیں جبکہ گزشتہ روز نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر تینوں کے نام ای سی ایل لسٹ میں بھی ڈالنے کی گزارش کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں