علی رضا عابدی کا قتل کن سے کروایا گیا؟ گرفتار ملزمان نے حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) علی رضا عابدی کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ قتل اجرتی قاتلوں سے کروایا گیا۔

علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ڈیڑھ ماہ قبل گلستان جوہر سے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی کا قتل اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا جبکہ ان دونوں ملزموں نے رقم کے لین دین میں کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے بیان کی روشنی میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں