وزیر اعظم کا قومی اسمبلی کو دورہ سعودی ولی عہدپر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کر کے ایوان کو سعودی ولی عہد کے د و رے سمیت دیگر امور پراعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وہ خود کریں گے اور پارلیمانی پارٹی میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر اظہارِ خیال سمیت محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ہونیوالی ملاقات سے بھی آگاہ ، ارکان اسمبلی کے مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سعودی عرب کیساتھ ہونیوالے معاہدوں پر پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ دیں گے۔ تحریک انصاف کے ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں