”پیرس کی جائیداد کا کہیں ذکر نہیں ہوا “نیب کی چوہدری پرویز الہیٰ اور شجاعت حسین سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو نے تردید جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی پیرس کی جائیدا د کے بارے میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔

نیب نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی پیرس میں جائیداد کے حوالے سے میڈیامیں نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوہئے کہاہے کہ نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی پیرس میں جائیدا د کا کہیں ذکر نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے نشر ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبریں نشر ہوئی تھیں کہ چیئرمین نیب کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں چوہدری برادران کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں