”میں جمعہ پڑھنے کے بعد اپنے اور شعیب ملک کیلئے دعا کروں گا کہ۔۔۔“ ثانیہ مرزا نے اظہر محمود کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ایسی کیا بات کہہ دی کہ وہ جمعہ پڑھنے اور دعا کرنے کیلئے مسجد جا پہنچے اور پھر شعیب ملک نے کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ اور سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو آٹھ سال ہو چکے ہیں اور دونوں نے 12 اپریل کو شادی کی سالگرہ بھی منائی جس دوران دنیا بھر میں ان کے مداحوں، دوشتوں اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ملے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے اگلے ہی روز یعنی 13 اپریل کو پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راونڈر اظہر محمود اور ان کی اہلیہ ایبا قریشی نے بھی اپنی شادی کی پندرہویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ثانیہ مرزا نے مبارکباد دینے کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی جو ہر شادی شدہ مرد ایک دوسرے سے کہتے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ایبا قریشی اور اظہر محمود کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ ہماری ٹائمنگ اور بھی درست ہو جاتی اگر ہم ایک دن بعد شادی کرتے۔۔۔ آپ دونوں کیلئے بہت بہت پیار، خوشیاں اور اظہر بھائی کیلئے بہت سارا صبر۔۔۔ مذاق کر رہی ہوں۔۔۔ آپ دونوں سے بہت پیار کرتی ہوں“

اپنا تبصرہ بھیجیں