جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ،بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (ویب ڈیسک)سپریم کور ٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاون میں کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نا معلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ۔مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کے لاہور میں واقع گھر کے باہر کل رات اور آج صبح دو بارفائرنگ کی گئی ۔اس حوالے سے سیکیورٹی ادارے تحقیقات بھی کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں