لندن(ویب ڈیسک) قصور میں عمران نامی بدطینت شخص کے 9بچیوں سے زیادہ کرنے کے انکشاف نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن اب برطانیہ میں مقیم کچھ پاکستانی نژاد بدقماشوں کی ایسی واردات سامنے آ گئی ہے کہ سن کر شیطان بھی شرمندہ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر رودرہیم میں ان درندوں نے 1997ءسے 2013ءکے درمیان 1400سے زائد کم عمر لڑکیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ یہ گینگ بچیوں کو ورغلاتا یا اغواءکرتا اور انہیں نشہ آور ادویات دے کر جنسی زیادہ کا نشانہ بناتا اور پھر جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیتا۔
Load/Hide Comments