فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی دوست سے ملنے چلی گئی، لیکن جیسے ہی اس سے ملاقات ہوئی تو دیکھا کہ اس کے ساتھ تو۔۔۔ ایسا شرمناک ترین واقعہ کہ لڑکیاں کبھی ایسی غلطی نہ کریں

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک لڑکی کی فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی ہوئی اور وہ اس سے ملنے چلی گئی لیکن لڑکا اسے اپنے ایک دوست کے گھر لے گیا اور وہاں پر اس کے ساتھ ایسا عبرتناک سلوک کر دیا گیا کہ جان کرآئندہ کوئی لڑکی فیس بک پر ایسی غلطی نہیں کرے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر گڑگام میں کیسو نامی ملزم نے اس لڑکی کو فیس بک کے ذریعے اپنے جال میں پھانس کر ملاقات کے لیے بلایا اور پھر اپنے دوست گنیش کے گھر لے گیا۔ جہاں گنیش کے ساتھ ایک اور لڑکا بھی پہلے سے موجود تھا۔
تینوں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کئی گھنٹے تک ملزمان نے لڑکی کو محبوس رکھا اور اپنی ہوس مٹاتے رہے اور پھر غیرحالت میں ایک سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔لڑکی نے گھر پہنچ کر والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کیسو اور گنیش کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ تیسرا ملزم تاحال مفرور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں