مریم نواز میں ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں، حنا پرویز بٹ

لاہور: (سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز میں بھی ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ارطغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا۔

انہوں نے کہا مریم نواز باہمت، بہادر خاتون ہیں، ان کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں، اسی جدوجہد میں اپنی والدہ کو کھونے کے بعد آج اپنے والد سے دور ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مریم نواز شریف کو کسی بھی بہادر کردار سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ مریم سے بغض رکھنے والے جس آگ میں جل رہے ہیں، ان کے لئے یہی سزا کافی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز نے کہا میں نے مریم بی بی کے بارے میں ٹویٹ کیا کی؟ کچھ لوگوں کو جیسے مرچیں لگ گئیں۔ میں ان لوگوں کی تکلیف سمجھ سکتی ہوں۔ انشاء اللہ ایک وقت آئے گا جب مریم نواز وزیراعظم بنیں گی تو ان لوگوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں