جویریہ سعود ’’ارطغرل غازی ‘‘کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہوں، اس ترک ڈرامہ سیریل نے میری روح کو چھوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ترک ڈرامہ سیریل کیلئے تعریفی پیغام لکھا ہے، انہوں نے ڈرامے کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا۔ جویریہ سعود نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس ترک ڈرامہ سیریل میں دین اسلام، ایک حقیقی مسلمان اور سنتوں کو عمدہ انداز میں پیش کیا گیا جو مغربی سامعین بھی دیکھ رہے ہونگے۔

جویریہ نے مزید کہا کہ ارطغرل غازی میں مسلمانوں کی وہ تاریخ دکھائی گئی ہے جو اکثر مغربی ثقافتی تاریخ میں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں