پنجاب میں معاشی ایمرجینسی لگا کر عوام کو بنیادی ضروریات زندگی نارمل قیمت پر مہیا کی جائیں . راؤ محمد خالد

سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد نے کہا هے کہ پاکستان کو موجوده بحران سے نکالنے کے لیے محب وطن پاکستانیوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انیوں نے پاکستان کے پالیسی سازوں سے اپیل کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینٹ پنجاب کے راجپوت قبائل سے ہونا چاہیئے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی میکروں سے نہایت ادب سے یہ اپیل بھی ہے کہ پنجاب میں معاشی ایمرجنسی لگائی جائے اور بنیادی ضروریات زندگی عوام کی قوت خرید میں لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ہیروز عزیز بھٹی ,راجا سرور اور راشد منہاس کی ملک و قوم کے لئے تاریخی قربانیوں سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے کے لئے خصوصی ڈرامے نشر کیئے جائیں.
انہوں نے کہا که قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصول اتحاد تنظیم یقین محکم کو مشعل راہ بنا کر پاکستان اور پاکستانیوں کو روشن مستقبل دیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں