فرانس میں لاک ڈاؤن کی اکثر پابندیاں ختم، برطانیہ میں کاروباری مراکز آج کھلیں گے

پیرس: ( سٹی نیوز) فرانس کی حکومت نے لاک ڈاؤن کی اکثر پابندیاں ختم کر دیں، ملک میں ریسٹونٹس، کیفے اور ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا۔ برطانیہ میں کاروباری مراکز آج کھولے جائیں‌ گے۔

فرانس میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں اور بازاروں میں روایتی چہل پہل کافی حد تک لوٹ آئی، ریسٹورنٹس اور کیفے میں لوگوں کی آمدورفت جاری ہے۔ مارکیٹوں میں لوگ طویل لاک ڈاون کے بعد اب آزادی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں جبکہ خواتین شاپنگ کرتی نظر آتی ہیں۔ برطانیہ میں بھی آج سے دکانیں کاروباری مراکز کھلیں گے، وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لوگ اعتماد کے ساتھ خریداری کریں، انہوں نے خود بھی مشرقی لندن کے شاپنگ مال کا دورہ کیا اور کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اُدھر آسٹریلیا میں بھی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔ دو بڑی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا. یہ اجازت 22 جون سے ہو گی. امریکہ میں کورونا وائرس کے ایک 70 سالہ شخص کو مبینہ طور پر 11 لاکھ ڈالر کا میڈیکل بل تھما دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل فلور کو یہ بل ہسپتال میں 62 دن تک داخل رہنے کے بعد دیا گیا۔

چین میں سبزی منڈیوں سے منسلک متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی حکام نے اس ممکنہ نئی لہر کو روکنے کے لیے ٹیسٹنگ بڑھا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں