امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحیرہ اوقیانوس کے یورپ کے قریب شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی جنگی طیارے نے برطانیہ کے مشرقی حصے میں واقع رائل ایئر فورس کی بیس سے اڑان بھری تھی۔

امریکی فضائیہ کی کیپٹن میرانڈا سائمنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ ایف 15 سی ایگل برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 40 منٹ پر بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوا۔

کیپٹن میرانڈا سائمنز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ فی الوقت معلوم نہیں، جبکہ پائلٹ تاحال لا پتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں