ساحل پر ہوا میں اڑتے ہوئے طیارے نے زمین پر کھڑی خاتون کی جان لے لی

ویلنگٹن(ویب ڈیسک) سینٹ مارٹن ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ملک ہے جہاں ایئرپورٹ ساحل سمندر کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے ہوائی جہاز ساحل پر بالکل نچلے آ جاتے ہیں۔ دنیا بھر سے سیاح اس منظر کو دیکھنے کے سینٹ مارٹن کے اس ساحل کا رخ کرتے ہیں۔گزشتہ روز اس ساحل پر ہوا میں اڑتے ہوئے طیارے نے زمین پر کھڑی خاتون کی جان لے لی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کچھ ایسے طریقے سے پیش آیا کہ جان کر آئندہ کوئی سیاح اڑتے ہوئے جہاز کے بالکل نیچے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کرے گا۔
57سالہ خاتون دیگر سیاحوں کے ساتھ ساحل پر واقع جنگلے کو پکڑ کر ہوا میں بالکل نچلی سطح پر آتے ہوائی جہاز کے نظارے سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ جیسے ہی جہاز ان کے اوپر پہنچا تو وہ سب جہاز کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہوا کی طاقتور لہر کی زد میں آ گئے۔ ہوا اتنی تیز تھی کہ خاتون کے ہاتھ جنگلے سے چھوٹ گئے اور کچھ دور جا کر گر گئی، جہاں ایک چھوٹی سی دیوار بنی ہوئی تھی۔ خاتون کا سر پوری قوت سے اس دیوار سے ٹکرا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ خاتون کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں