سابق صدر پرویز مشرف کے انٹر ویو کی ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ دیکھ کر عمران خان بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

اسلام آباد (سٹی نیوز)پاکستان میں 2013کے عام انتخابات کے نتائج آتے ہی سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کردیا ،ایک طرف ان انتخابات کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری آر اوز الیکشن کا نام دیاتو دوسری جانب عمران خان نے دھاندلی کا ایسا پرزور نعرہ لگا یا کہ 2014میں اسلام آباد میں 126دن کا دھرنا دے دیا جبکہ انتخابات میں جیتنے والی جماعت نے بھی بعض حلقوں میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔عمران خان کی جانب سے دھرنے کے بعد اس وقت کے آرمی چیف ریٹائرڈجنرل راحیل شریف کو بھی بیچ میں آنا پڑا اور پھر معاملہ عدالت میں طے ہوا۔اب سینئر صحافی عمر چیمہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انٹر ویو کی ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ دیکھ کر عمران خان بھی ہکا بکا رہ جائیں گے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے مشرف کے انٹر ویو کی ویڈیو شیئر کی جس میں اینکر پرسن مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جب 2002کے الیکشن آرہے تھے تو عمران خان سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر بات ہوئی کہ ان کی پارٹی کی کتنی سیٹیں ہیں۔پرویز مشرف نے بتا یا کہ میں نے جو چیک کیا تھا اس کے مطابق عمران خان کی پارٹی کی چار پانچ سیٹیں بنتی تھیں لیکن میں نے عمران خان کو سیٹوں کی تعداد بڑھا کہ 8سے 10سیٹیں آفر کیں۔انہوں نے بتا یا کہ اس پیشکش کو سن کر عمران خان نے کہا مجھے اتنی سپورٹ حاصل ہے کہ مجھے 95سے 100تک سیٹیں ملنی چاہئیں ،جو کہ درست نہیں تھا ،حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔پرویز مشرف نے بتا یا کہ اس بات پر عمران خان الگ ہو گئے ،حالانکہ میں نے انہیں سمجھایا تھا کہ ساتھ مل کر رہتے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ جب 2002کے الیکشن میں سیٹوں کی ’’نیلامی‘‘ہوئی تو عمران خان نے 100مانگی تھیں ،تب سے انہیں اندازہ ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کیسے ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں