ایشین کرکٹ فیملی کا ممبر ہونے کے ناطے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے

کولمبو (سٹی نیوز) تھیلانگا سوماتھی پالا سری لنکن سیاستدان ہیں جو 3 مئی 1964 کو پیدا ہوئے اور 2015ء سے اب تک سری لنکن پارلیمینٹ کے ڈپٹی سپیکر ہیں۔
اس کیساتھ ہی وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں جنہیں جنوری 2016ء میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ ممبر آف پارلیمینٹ ہیں اور کولمبو ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ وزیر برائے سکلز ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔
سوماتھی پالا ویسٹرن پروونشل کونسل کے ممبر اور کولمبو ڈسٹرکٹ میں سری لنکا فریڈم پارٹی کے بوریلا الیکٹوریٹ کیلئے چیف آرگنائزر بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں ناصرف اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا بلکہ دیگر ممبران سے بھی کہا کہ انہیں ایشین کرکٹ فیملی کا ممبر ہونے کے ناطے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں