مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی، صبا قمر اور بلال سعید نے عبوری ضمانت حاصل کر لی

لاہور: (سٹی نیوز) مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے مقدمے میں نامزد ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے شوبز ستاروں کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری 25 اگست تک روک دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔معصوم ہیں اور قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد وزیر میں گانا شوٹ کرنے کا الزام، بلال سعید اور صبا قمر کیخلاف مقدمہ درج

درخواستگزاروں کے مطابق مدعی اور پولیس نے ساز باز کر کہ مقدمہ درج کیا ہے اور بلیک میل کر رہے ہیں ۔ریکارڈ یافتہ نہیں ہیں ماضی بالکل صاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں