ثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم

لاہور: (سٹی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، عثمان بزدار نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، سرکلر روڈ، بھاٹی چوک، فیروز پور روڈ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جائے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ پیش کریں۔

وزیر اعلی پنجاب نے خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ صفائی کے حوالے سے شکایت سامنے آئی تو غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں