اموات اور کیسز میں مسلسل کمی: ایک دن میں 9 افراد جاں بحق، 747 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: (سٹی نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 162 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 95 ہزار 203، سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 632، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 452، اسلام آباد میں 15 ہزار 346 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں