لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے خلاف سیشن عدالت میں توہین عدالت کی نئی درخواست دائرکردی

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے خلاف سیشن عدالت میں توہین عدالت کی نئی درخواست دائرکردی ۔عدالت نے سرفراز نواز کو 29نومبرکے لئے نوٹس جاری کردیاہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اپنے وکیل انوارالحسن جنجوعہ کی وساطت سے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار کی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ عدالت میں سرفراز نواز کے خلاف پہلے سے ہرجانے کا دعویٰ زیرسماعت ہے ،عدالت نے سرفراز کو کردارکشی کرنے پر پابندی عائد کی تھی لیکن حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود سرفراز نواز مختلف چینلز پر درخواست گزارکی کردارکشی کررہا ہے جس سے وہ توہین عدالت کا مرتکب ہو ا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے ،عدالت نے سرفراز نواز سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں