لندن:داعش اور القاعدہ آئندہ سال مزید مغربی ممالک میں دہشت گردی کی تباہ کن کارروائیاں کریں گی،ٹیری اینڈ لنڈا جیمیسن سیسٹرز

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون کے سانحے اور رواں سال شدید زلزلوں، سمندری طوفانوں اور دہشت گردی کے واقعات کی 100فیصد درست پیش گوئی کرنے والی جڑواں بہنوں نے 2018ءکے متعلق ایسی خوفناک پیش گوئی کر دی ہے کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ ٹیری اور لنڈا جیمیسن نامی ان بہنوں نے بتایا ہے کہ ”رواں سال جو خوفناک فطری حادثات زلزلے اور سمندری طوفان وغیرہ آئے یہ آئندہ سال بھی جاری رہیں گے لیکن ان کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ داعش اور القاعدہ آئندہ سال مزید مغربی ممالک میں دہشت گردی کی تباہ کن کارروائیاں کریں گی۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”داعش اور القاعدہ کے باقاعدہ حملوں کا نشانہ واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، لندن اور دیگر مغربی شہر ہوں گے اور ان کے یہ حملے ناکام نہیں بنائے جا سکیں گے۔ان میں سے زیادہ تر حملے داعش کے شدت پسند تنہاءگاڑیوں یا اسلحے کے ذریعے کریں گے جس طرح کے حملے گزشتہ سال فرانس اور جرمنی میں دیکھے گئے۔اس کے علاوہ آئندہ سال ہوائی جہازوں میں دہشت گردی ہونے کا بھی واضح امکان ہے۔2018ءمیں تاریخ کا بڑا سائبر حملہ بھی ہو گا اور بڑے بڑے جنسی سکینڈل منظرعام پر آئیں گے۔“ کہا جاتا ہے کہ ٹیری اور لنڈا پر بھوتوں کا سایہ ہے اور یہ بھوت ان کے ہاتھ استعمال کرتے ہوئے بسااوقات عجیب و غریب قسم کے پیغامات بھی لکھتے ہیں۔ یہ دونوں بہن کئی بڑی آنجہانی شخصیات سے گفتگو کرنے کا بھی دعویٰ کرتی ہیں جن میں شہزادی ڈیانا اور مائیکل جیکسن شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں